احادیث

اردو
FILTERS

زمرے SORT BY: حال ہی میں پرانا سب سے زیادہ دیکھا گیا سب سے زیادہ پسند کیا گیا

مَا مِنْ شَيْ‏ءٍ أَحَبَّ إِلَى اللَّهِ بَعْدَ مَعْرِفَتِهِ مِنْ عِفَّةِ بَطْنٍ وَفَرْجٍ، وَمَا مِنْ شَيْ‏ءٍ أَحَبَّ إِلَى اللَّهِ مِنْ أَنْ يُسْأَلَ.
امام سجاد (علیہ السلام):
خدا کے نزدیک اس کی معرفت کے بعد حلال لقمہ اورپاکدامنى سے زیادہ کوئی چیز محبوب تر نہیں ہے اسی طرح خدا کو اس سے بڑھ کر کوئی چیز محبوب نہیں کہ اس سے مانگا جائے۔
ماخذ: تحف العقول نمبر282
ID: 52059
1082
علَيكَ بِلُزُومِ اليَقينِ وتَجَنُّبِ الشَّكِّ، فلَيسَ للمَرءِ شَي ءٌ أهْلَكَ لِدِينِهِ مِن غَلَبَةِ الشَّكِّ على يَقينِهِ.
امام علی (علیہ السلام):
یقین کرنا اور شک سے پرہیز کرنا تم پر ضروری ہے، کیونکہ آدمی کے دین کے لئے شک کا اس کے یقین پر غالب ہونے سے زیادہ کوئی چیز ہلاک کرنے والی نہیں ہے۔
ماخذ: منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ674
ID: 3000
5807
إنَّ الشَّقِيَّ مَن حُرِمَ نَفعَ ما اوتِيَ مِنَ العَقلِ و التَّجرِبَةِ.
امام علی (علیہ السلام):
یقیناً بدبخت وہ ہے جسے عقل اور تجربہ میں سے جو دیا گیا ہے، اس کے فائدے سے محروم ہوتا ہے۔
ماخذ: منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ666 نهج البلاغه جلد1 صفحہ465
ID: 2985
1347090
لا شَفيعَ أنجَحُ مِنَ التَّوبَةِ.
پیغمبراکرم (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم):
توبہ سے زیادہ نجات دینے والا شفیع نہیں ہے۔
ماخذ: بحار الانوار جلد8 صفحہ58 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ664
ID: 2981
1046753
ما خَيرٌ بِخَيرٍ بَعدَهُ النارُ، و ما شَرٌّ بِشَرٍّ بَعدَهُ الجَنَّةُ، و كُلُّ نَعيمٍ دُونَ الجَنَّةِ فهُو مَحقورٌ، وكُلُّ بَلاءٍ دُونَ النارِ عافِيَةٌ.
امام علی (علیہ السلام):
وہ نیکی نیکی نہیں ہے جس کے بعد آگ ہو، اور وہ برائی برائی نہیں ہے جس کے بعد جنت ہو، اور کوئی بھی نعمت جنت کے مقابلے میں معمولی سی چیز ہے اور ہر دکھ جہنم کے مقابلے میں سکون ہے۔
ماخذ: منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ648 نهج البلاغه جلد1 صفحہ544
ID: 2942
591304
تَأخِيرُ التَّوبَةِ اغتِرارٌ، وطُولُ التَّسويفِ حَيرَةٌ.
امام جعفر صادق (علیہ السلام):
توبہ میں تاخیر کرنا دھوکہ ہے اور مسلسل کل پر چھوڑتے رہنا حیرانگی ہے۔
ماخذ: بحار الانوار جلد73 صفحہ365 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ636
ID: 2936
596413
إيّاكَ و التَّسويفَ؛ فإنّهُ بَحرٌ يَغرَقُ فيهِ الهَلْكى.
امام باقر (علیہ السلام):
(کام کو) کل پر مت چھوڑو، کیونکہ یہ ایسا دریا ہے جس میں ہلاک ہونے والے غرق ہوتے ہیں۔
ماخذ: بحار الانوار جلد78 صفحہ164 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ636
ID: 2935
599025
كُلُّ مُعاجَلٍ يَسألُ الإنظارَ، وكُلُ مُؤَجَّلٍ يَتَعَلَّلُ بِالتَّسوِيفِ.
امام علی (علیہ السلام):
ہر وہ شخص جس (کی مہلت ختم ہوجائے اور اس) کا وقت آجائے وہ (گذشتہ کی تلافی کرنے کے لئے) مہلت مانگتا ہے، اور ہر وہ شخص جس کو مہلت دی جائے وہ کل پر چھوڑنے کے ذریعے تاخیر کرتا ہے۔
ماخذ: منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ636
ID: 2934
594764
يا أباذَرٍّ، إيّاكَ والتَّسويفَ بِأمَلِكَ، فإنَّكَ بِيَومِكَ و لَستَ بما بَعدَهُ، فإن يَكُن غَدٌ لكَ فَكُن في الغَدِ كما كُنتَ في اليَومِ، و ان لم يَكُن غَدٌ لكَ لَم تَندَمْ على ما فَرَّطتَ في اليَومِ.
پیغمبراکرم (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم):
اے ابوذر، اپنی آرزو کے ذریعے (کام کو) کل پر چھوڑنے سے پرہیز کرو، کیونکہ تم آج کے دن میں ہو نہ کہ اس کے بعد والے دن میں، تو اگر کل تمہارا ہو تو کل اسی طرح رہو جیسے تم آج میں تھے، اور اگر کل تمہارا نہ ہو تو تم آج کے دن میں کوتاہی کرنے کی وجہ سے پشیمان نہیں ہوگے۔
ماخذ: بحار الانوار جلد77 صفحہ75 منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ636
ID: 2933
132096
مَن سَنَّ سُنَّةً حَسَنةً عُمِلَ بها مِن بَعدِهِ كانَ لَهُ أجرُهُ و مِثلُ اجُورِهِم مِن غَيرِ أن يَنقُصَ مِن اجُورِهم شيئا، و مَن سَنَّ سُنَّةً سَيِّئَةً فَعُمِلَ بها بَعدَهُ كانَ علَيهِ وِزرُهُ و مِثلُ أوزارِهِم مِن غَيرِ أن يَنقُصَ مِن أوزارِهِم شيئا.
پیغمبراکرم (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم):
جو شخص اچھی سنّت کی بنیاد رکھے جس پر اس کے بعد عمل ہو تو اس کا اس کے لئے (اپنا اجر بھی ہوگا) اور (اس پر عمل کرنے والے) لوگوں کے اجر جیسے اجر (بھی اس کے لئے) ہوں گے، بغیر اس کے کہ ان کے اجر میں سے کچھ کم ہوجائے، اور جو شخص بری سنّت کی بنیاد رکھے تو اس کے بعد اس پر عمل ہو تو اس کا گناہ اس پر (بھی) ہوگا اور (اس پر عمل کرنے والے) لوگوں کے گناہوں جیسے گناہ (بھی اس پر) ہوں گے، بغیر اس کے کہ ان کے گناہوں میں سے کچھ کم ہوجائے۔
ماخذ: منتخب میزان الحکمه جلد1 صفحہ630
ID: 2929
338095

دائرہ تلاش

Virtues
حدیث ویژه

امام
پیغمبراکرم (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم)
امام علی (علیہ السلام)
حضرت فاطمہ زہرا (سلام الله علیہا)
امام حسن (علیہ السلام)
امام حسین (علیہ السلام)
امام سجاد (علیہ السلام)
امام باقر (علیہ السلام)
امام جعفر صادق (علیہ السلام)
امام کاظم (علیہ السلام)
امام رضا (علیہ السلام)
امام جواد (علیہ السلام)
امام هادی (علیہ السلام)
امام حسن عسکری (علیہ السلام)
امام مهدی (علیہ السلام)

زبانیں
English
فارسـی
Español
Pусский
العربیـه
اردو
Français
 汉语
Indonesia
Türkçe

مضامین