Islamplus Free Online Hadith & Islamic Quotes Poster
امام علی (علیہ السلام):
الخصال میں اصبغ بن نباتہ سے روایت ہے: امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام نے اپنے بیٹے حسن علیہ السلام سے فرمایا: "اے میرا بیٹا! کیا آپ کو ایسی چار خصوصیات کی تعلیم نہ دوں جن کے ذریعے علاج سے بے نیاز ہوجائیں۔ تو عرض کیا: جی ہاں یا امیرالمومنین۔ فرمایا: کھانے پر نہ بیٹھیں مگر آپ بھوکے ہوں، اور کھانے سے نہ اٹھیں مگر (ابھی) آپ کو طلب ہو، اور خوب چبائیں، اور جب آپ سونا (چاہتے) ہوں تو بیت الخلا جائیں، تو جب اس پر عمل کریں گے تو آپ علاج سے بے نیاز ہوجائیں گے۔
الخصال، شیخ صدوق