OneHadith

اردو
بنیادی عقائد » انسان اور اللہ » اللہ کا قرب » اولیاء اللہ کے صفات
الإمام علي (عليه السَّلام):
إنّ أولياءَ اللّهِ هُمُ الذينَ نَظَروا إلى باطِنِ الدُّنيا إذا نَظَرَ النّاسُ إلى ظاهِرِها، واشتَغَلوا بآجِلِها إذا اشتَغَلَ النّاسُ بعاجِلِها، فأماتُوا مِنها ما خَشَوا أن يُميتَهُم، وتَرَكوا مِنها ما عَلِموا أنّهُ سَيَترُكُهُم، وَرأوا استِكثارَ غَيرِهِم مِنها استِقلالًا، وَدَركَهُم لَها فَوتا، أعداءُ ما سالَمَ النّاسُ، وسِلمُ ما عادَى النّاسُ! بِهِم عُلِمَ الكِتابُ وبِهِ عَلِموا، وبِهِم قامَ الكِتابُ وبهِ قاموا، لا يَرَونَ مَرجُوّا فَوقَ ما يَرجُونَ، ولا مَخُوفا فَوقَ ما يَخافونَ.

یقیناً اولیاء اللہ وہ ہیں کہ جب لوگ دنیا کے ظاہر کو دیکھتے ہیں تو وہ اس کے باطن کو دیکھتے ہیں اور جب لوگ اس کی جلد میسر آجانے والی نعمتوں میں مصروف رہتے ہیں تو وہ آخرت میں حاصل ہونے والی چیزوں میں مصروف رہتے ہیں اور اس (دنیا) میں سے جن چیزوں کے متعلق انہیں یہ کھٹکا تھا کہ وہ انہیں تباہ کریں گی، انہیں تباہ کرکے رکھ دیا اور اس (دنیا)میں سے جن چیزوں کے متعلق انہوں نے جان لیا کہ وہ انہیں عنقریب چھوڑ دیں گی انہیں انہوں نے چھوڑ دیا، اور انہوں نے اس (دنیا) میں سے (اس چیز کو) قلیل سمجھا جسے لوگ کثیر سمجھتے ہیں، اور اُسے حاصل کرنے کو (اپنی سعادت اور کامیابی کا) کھونا سمجھا، وہ اس چیز کے دشمن ہیں جس سے لوگوں کی دوستی ہے اور اس چیز کے دوست ہیں جس سے لوگوں کو دشمنی ہے، ان کے ذریعہ سے (اللہ کی) کتاب کا علم حاصل ہوا، اور وہ کتاب کو جانتے ہیں، اور ان کے ذریعہ سے کتاب قائم ہے اور وہ اُس کے ذریعہ سے قائم ہیں، وہ جس چیز کی امید رکھتے ہیں اس سے بالاتر کسی امید کو نہیں جانتے، اور جس چیز سے خوفزدہ ہیں اس سے زیادہ کسی چیز کو خوفناک نہیں جانتے۔
ماخذ: نهج البلاغه نمبر432
ID: 2300

10925 0 شیئر

Ask a Question

General Data

The full information of the hadith is given below

infalibel
امام علی (علیہ السلام)

Source Data

The full information of the hadith is given below

title
Nahj al-Balāgha
author
Abū l-Ḥasan Muḥammad b. al-Ḥusayn al-Mūsawī (Arabic: أبوالحسن محمد بن الحسین الموسوي) (b. 359/969-70 - d. Muharram 6, 406/June 26, 1015) al-Sharīf al-Raḍī (Arabic: الشريف الرضي) was a prominent Shi'a scholar and poet born in Baghdad. Although he is most known for his literary expertise, he was also an expert of jurisprudence and exegesis of the Quran. His most famous work is Nahj al-Balagha, a collection of Imam Ali's (a) sayings and letters. He founded a school named Dar al-'Ilm ( دار العلم, literally "House of knowledge") in which he trained many students, some of whom later became prominent scholars.
year
1372
publisher
Hejrat

تبادلہ خیال

براہ کرم اپنے خیالات ہمارے ساتھ شیئر کریں

0 تبادلہ خیال