مجمعُ البیان فی تفسیر القُرآن

Researcher
Researcher
مجمعُ البیان فی تفسیر القُرآن، قرآن کریم کی اہم تفاسیر میں سے ہے جسے شیعہ عالم و مفسر قرآن فضل بن حسن طبرسی (متوفی 548 ھ) نے تالیف کیا ہے۔ اس تفسیر کی شیعہ اور سنی دانشمندوں نے تعریف کی ہے اور اسے علم تفسیر میں قدیمی ترین منابع میں سے شمار کیا ہے۔ محققین نے اس کتاب کی اہمیت، اس کی جامعیت، مطالب کے اتقان و استحکام، دقیق ترتیب، روشن و مفید تفسیر اور تنقید میں انصاف کی رعایت کی وجہ سے ذکر کی ہے۔ یہ تفسیر قرائت، اعراب، لغات، بیان مشکلات، معانی اور بیان کے موارد کا ذکر، شأن نزول آیات، شان نزول میں وارد ہونے والی احادیث اور مختلف قصص و حکایات کی توضیح و تبیین جیسے موضوعات پر مشتمل ہے۔ مجمع البیان کی قابل ذکر نکات میں سے ایک اس کے موضوعات اور آیات میں تناسب ہے۔ اس بنا پر کہ سکتے ہیں کہ طبرسی شیعہ مفسرین میں ایک بے نظیر مفسر ہے جو علم مناسبات سے مکمل آگاہ تھے۔
The full information of the hadith is given below